ویب ڈیسک: کراچی میں خوف کی علامت بننے والا سفید کرولا ڈکیت گینگ لاہور میں بھی متحرک ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گجرپورہ کے علاقہ میں کار سوار ڈاکوؤں نے گوجرانوالہ کے تاجر کو لوٹ لیا۔ کار سوار ڈاکو محمد احسن نامی تاجر سے ایک کروڑ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ متاثرہ تاجر لوہے کا کاروبار کرتا ہے اور پلاسٹک کے شاپر میں پیسے لے کر جارہا تھا۔
واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی
فوٹیج میں کار سوار ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرکے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے متاثرہ تاجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔