شہریوں کی شکایات پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

شہریوں کی شکایات پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
اسلام آباد(پبلک نیوز) شہریوں کی شکایات پر وزیر اعظم کابڑا فیصلہ، وزیر اعظم کا 2549 اداروں کی جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم. پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کے مطابق 83741 شکایات دوبارہ کھول کر مجاز افسران کوضروری کاروائی کیلئے تفویض کیا جائے گا، مذکورہ تمام شکایات میں شہریوں کو جُزوی ریلیف کا عندیہ دیا گیا تھا، 43351 شکایات 773 وفاقی اداروں کو کھولی جا ئیں گی، صوبائی حکومتوں کی 40415 شکایات 2450 اداروں کو دوبارہ تفویض کی جائیں گی۔ پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کے مطابق وفاقی سطح پر سب سے زیادہ شکایات 3181 IESCO کی کھولی جائیں گی۔ صوبائی سطح پر 1606پنجاب ہائی وے کی، خیبرپختونخواہ میں پی ڈی اے کی، 412 سندھ میں KWSP کی874 اوربلوچستان میں سیکنڈری ایجوکیشن کی 130شکایات سر فہرست ہیں۔ عوامی شکایات کا ہر ممکن حل یقینی بنایا جائے گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔