دی لیجنڈ آف مولا جٹ: اسد جمیل نے دوران شوٹنگ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں

دی لیجنڈ آف مولا جٹ: اسد جمیل نے دوران شوٹنگ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں
لاہور: دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلم 13 اکتوبر کو ریلیز کے لیے تیار، ایگزیکٹو پروڈیوسر اسد جمیل خان نے فلم کے سیٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔ پاکستان کی سٹار کاسٹ پر مبنی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیکھنے کے لیے شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ ایگزیکٹو پروڈیوسر اسد جمیل خان نے فلم کے سیٹ کی دوران شوٹنگ چند تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ تصاویر میں فلم کے چاروں پروڈیوسرز کو دیکھا جاسکتا ہے۔
اسد جمیل خان پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں جو خیبر پختون خواہ میں ایک ہسپتال بھی چلا رہے ہیں۔ مگر فلم شائقین کو معیاری فلم دینے کے خواب نے انہیں فلم انڈسٹری کا رخ کروایا۔ اسد جمیل فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسرعمارہ حکمت کے شوہر بھی ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کو بلندیوں تک لے جانے کا عزم لیے اسد جمیل خان کی اہلیہ عمارہ حکمت اوردیگر پروڈیوسرز کے ہمراہ تصاویر دیکھ کر فلم شائقین خوب سراہ رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے بجٹ کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی تیاری میں چار پروڈیوسرز نے اپنا حصہ ڈالا۔ عمارہ حکمت، بلال لاشاری، علی مرتضی، اور اسد جمیل خان فلم کی مکمل کرنے میں حصہ دار رہے۔ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی،ہمائمہ ملک، جیسی سٹار کاسٹ پر مبنی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو دنیا بھر کے سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔