ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری

ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری
لاہور ( پبلک نیوز) ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 18 فیصد سے نیچے نہ آسکی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کی معمولی کمی۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 میں استحکام دیکھا گیا۔ ایک ہفتے میں دال مسور کی قیمت میں 6 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دال ماش کی قیمت میں 7 روپے اور دال مونگ کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا۔ آگ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 4 روپے فی من اضافہ ہوا۔ پیاز، لہسن اور کھلے دودھ کی قیمت میں 1 روپے کا اضافہ ہوا۔ ٹماٹر کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی آئی۔ زندہ مرغی کی قیمت میں 25 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ اہل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 71 روپے کی کمی آئی۔ بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے کمی دیکھی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔