(علی رضا ) دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرونکس ڈیوائسز بنانے والی پہلی کمپنی ہے جس نے سمارٹ رنگ لانچ کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی نے نے بدھ کو اپنے گلیکسی ان پیکڈ ( Galaxy Unpacked ) ایونٹ میں ڈیوائس کو اپنی ڈیوائسز کے ایکو سسٹم میں تازہ ترین اضافے کے طور پر لانچ کیا ، جس کا کہنا ہے کہ یہ مصنوعی ذہانت (AI) کے ساتھ "سپر چارجنگ" ہے۔
سمارٹ رِنگز، جو کہ صحت کے مختلف میٹرکس کی نگرانی کے لیے چھوٹے سینسرز کا استعمال کرتی ہے، اب تک ایک خاص پراڈکٹ ہے۔ انگلینڈ کی مردوں کی فٹ بال ٹیم کے استعمال کے باعث اس نے ہیڈلائنز میں جگہ بنائی۔
سی سی ایس انسائٹ کے تجزیہ کار بین ووڈ کا کہنا ہے کہ پروڈکٹ کا انتخاب سام سنگ کے لیے ایک "دلچسپ شرط" ہے، ان کی کمپنی کا اندازہ ہے کہ 2025 میں تقریباً چار ملین سمارٹ رِنگز کی کل عالمی مارکیٹ ہوگی۔
نائب صدر اور برطانیہ اور آئرلینڈ میں سام سنگ کے موبائل ڈویژن کے سربراہ جیمز کٹو نے رِنگ کے آغاز کو کمپنی کے لیے ایک "بہت بڑا لمحہ" قرار دیا۔
اسمارٹ رنگ کیا ہیں؟
سمارٹ رِنگز صحت کے انڈیکیٹرز (Indicators) جیسے آپ کے دل کی دھڑکن، نیند اور ماہواری کو ٹریک کر سکتے ہیں۔
مارکیٹ پر فی الحال فن لینڈ کی ہیلتھ ٹیک فرم، اورا کا غلبہ ہے۔
حالیہ برسوں میں کِم کارڈیشین جیسی مشہور شخصیات کے لیے انگوٹھیاں فٹنس ٹیک فیشن کا اہم مرکز بن گئی ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کے چھوٹے سائز ہونےکی وجہ سے وہ ایپل واچ اور گوگل پکسل واچ جیسی سمارٹ گھڑیوں کی جگہ لے سکتیں ہیں ۔
جیمز کٹو نے سام سنگ کے گلیکسی رنگ کو اس کی "ابھی تک کی سب سے چھوٹی اور سب سے منفرد مصنوعات کے طور پر بیان کیا، جو چوبیس گھنٹے درست صحت، تندرستی اور نیند کی ٹریکنگ کرتاہے۔ "
سمارٹ واچ میں عام طور پر سمارٹ رِنگز سے زیادہ سینسر ہوتے ہیں، جو انہیں صحت کے ڈیٹا کی وسیع رینج تک رسائی اور فراہم کرنے کے قابل بناتے ہیں۔
مسٹر جیرونیمو کا کہنا ہے کہ لیکن سمارٹ رنگز ان لوگوں کے لیے ایک آسان، آرام دہ اور سجیلا متبادل فراہم کر سکتی ہیں جو بڑی سمارٹ واچ نہیں پہننا چاہتے، خاص طور پر جو رات اپنی نیند کے پیٹرن کو ٹریک کرنا چاہتے ہیں ۔
یہ ڈیوائس اینڈرائیڈ 11 یا اس سے اوپر والے سام سنگ کے گلیکسی اسمارٹ فونز کے ساتھ کام کرتی ہے، اور 24 جولائی کو برطانیہ میں £399 کی قیمت پر خریدی جا سکے گی۔