افغانستان میں قیام امن کیلئے پاک، افغان و سعودی علماءکانفرنس

افغانستان میں قیام امن کیلئے پاک، افغان و سعودی علماءکانفرنس

مکہ مکرمہ ( پبلک نیوز) افغانستان میں قیام امن کیلئے پاک افغان و سعودی علماءکانفرنس، جاری رابطہ عالم اسلامی کے زیر انتظام مکہ مکرمہ میں کامیاب کانفرنس، اسلام آباد اور کابل سے علما کرام کی ویڈیو لنک سے شرکت، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاک افغان و سعودی علماء کانفرنس کا کامیاب اختتام، 14 نکاتی‘ افغانستان امن اعلامیہ’ جاری کر دیا گیا۔

رابطہ عالم اسلامی کے زیر انتظام مکہ مکرمہ میں منعقدہ کانفرنس میں پاکستان سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی قیادت میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز ، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر بلال اکبر اور او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب رضوان سعید شیخ نے شرکت کی۔ اسلام آباد اور کابل سے متعدد علما کرام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کانفرنس کا مقصد افغانستان میں قیام امن و استحکام کی کوششوں میں ساتھ دینا تھا۔ کانفرنس میں پیر نور الحق قادری کے خصوصی خطاب کے علاوہ پاکستانی سفیر جنرل (ر) بلال اکبر، پاکستان کے او آئی سی کے مستقل مندوب رضوان سعید شیخ، سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی محمد بن عب الکریم عیسی نے خطاب کیا۔

پاکستان سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرنے والے علما کرام میں مفتی تقی عثمانی، حافظ طاہر محمود اشرفی، مولانا عبد الخبیر آزاد، پروفیسر ساجد میر، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا عبد المالک، علامہ افتخار حسین نقوی، مولانا محمد شریف سیالوی، مولانا راغب نعیمی، مولانا عبد الکریم، مولانا فضل الرحمن خلیل ، مولانا حامد الحق، یوسف الدرویش، مفتی عبد الرحیم، پیر سید علی رضا بخاری اور مولانا قطب نے شرکت کی۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔