ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کو عہدے پر بحال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل راشدی نوازنے دلائل دئیے۔
جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ چئیرمین نادرالیفٹنینٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی قوانین کےمطابق کی گئی۔ نادرا کاڈیٹا لیک ہونے پر وفاقی حکومت نے قوانین کےتحت نئی تعیناتی کی۔ سلیکشن کمیٹی نےچھ امیدواروں میں سے میرٹ کےمطابق تعیناتی کی منظوری دی۔
وفاقی کابینہ نےنئی تعیناتی کےقوانین میں ترمیم کی توثیق کی۔ تعیناتی رولزکے سیکشن سات کو سنگل بنچ نے کالعدم قرار نہیں دیا۔ سیکشن سات کی موجودگی میں چئیرمین نادرا کو عہدے سے نہیں ہٹایاجاسکتا۔ عدالت عالیہ کےسنگل بنچ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔
استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ عدالت چئیرمین لیفٹنینٹ جنرل منیر افسر کو عہدے پربحال کرنے کا حکم دے۔ لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔