محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
لاہور ( پبلک نیوز) محکمہ موسمیات نے12 سے 17 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ 12 سے 15 اگست کو ملک کے شمالی و بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنیکا خدشہ ہے۔ 15 سے 17 اگست کو بلوچستان کے علاقوں میں بارش،ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیا۔ دوسری جانب کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں آج چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔