محمد رضوان: تینوں فارمیٹس میں سنچری کرنیوالا پہلا پاکستانی وکٹ کیپر

محمد رضوان: تینوں فارمیٹس میں سنچری کرنیوالا پہلا پاکستانی وکٹ کیپر

لاہور (پبلک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے پہلے ٹی 20 میچ میں سنچری سکور کرنے والے محمد رضوان نے کہا ہے کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے پاکستان کا پہلا وکٹ کیپر ہوں جس نے تینوں فارمیٹ میں سنچری کی

قذافی سٹیڈیم میں مین آف دی میچ قرار دیئے جانے کے بعد انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلا میچ جب جیت جاتے ہیں تو مومنٹم بن جاتا ہے۔ ٹیسٹ سیریز بھی جیتے اور پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی جیتے تو مورال بلند ہوجاتاہے۔ جب آپ سوچ لیتے ہیں تو اللہ پاک مدد کرتے ہیں۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان کا پہلا وکٹ کیپر ہوں جس نے تینوں فارمیٹ میں سنچری کی۔ لیجنڈ کھلاڑیوں نے ہمیشہ سکھایا کہ پچ کو دیکھ کر سکور کرو۔ بابر اعظم جلدی آؤٹ ہوئے جس کی وجہ سے شروع میں سلو کھیلا۔

انھوں نے بتایا کہ کبھی سو کا نہیں سوچا پاکستان کے صرف سکور کا سوچ رہا تھا۔ سنچری کا مزہ آرہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میچ جیتا۔ باؤلرز نے بہت اچھی باؤلنگ کی۔ عثمان اور نواز نے بہت اچھی باؤلنگ کی ہے۔ مشکلات پیش آتی ہیں لیکن ایک تسلسل بنا ہوا ہے اسکو آگے لے کر چلیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔