ملتان ( پبلک نیوز) ٹرانس جینڈر کے لئے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز، منصوبے کے تحت خواجہ سرا وں کے لئے مفت تعلیم اورانہیں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ملتان میں خواجہ سراء افراد کے لیے کلاسسز کا آغاز کر دیا گیا۔ پاکستان میں پہلی بار خواجہ سراء محفلوں کی زینت نہیں بلکہ تعلیم حاصل کریں گے ملتان میں خواجہ سراؤں کے لیئے اج سے کلاسز کا آغاز کر دیا گیا جہاں خواجہ سراؤں کو پرائمری سے ایف اے تک کی تعلیم دی جائے گی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اب خواجہ سراء بھی خود مختیار اور پڑھے لکھے شہری بن کر معاشرے کی خدمت کر سکیں گے گورمنٹ گرلز کمپری ہینسو ہائیر سیکنڈری سکول بیس ٹرانسجینڈرز کے داخلے ہو چکے ہیں۔ سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب احتشام نور کا کہنا تھا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ٹرانس جینڈرز کی کتابیں، یونیفارم سمیت تمام تعلیمی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی اور انکے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔