اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، علم غیب کسی کے پاس نہیں ہوتا حالات کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہیں،ان کیمرہ اجلاس کا مطلب کے بات کھول کے ہوسکے، ہمارا مقصد ہے کہ صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہوں، تمام جماعتوں کا اتفاق ہے کہ صاف وشفاف انتخابات ہوتے نظر آئے۔ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن،وزرات پارلیمانی امور اور وزرات قانون کی رائے لی، سینیٹر علی ظفر کمیٹی رکن ہیں آج دوبارہ انکو جاکر دعوت دوں گا کہ وہ آئے اور قومی خدمت میں حصہ لیں۔