دبئی (پبلک نیوز) پاکستانی بلے باز شاہین شاہ آفریدی نے ٹویٹر پردھوم مچادی ہے اور دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں ۔ ٹی20 میں دنیا کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کے سٹار بلے بازشاہین شاہ آفریدی پہلے اوور میں 21 مرتبہ وکٹ لینے والے دنیا کے واحد بالر بن گئے ہیں۔ شاہین آفریدی ایک مرتبہ پہلے اوور میں 2 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے لئے ایک فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے اپریل 2018ء میں پاکستان انٹرنیشنل ٹیم میں کھیلنا شروع کیا اور دسمبر 2018ء میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے لئے ٹیسٹ میچ کیریئر کی شروعات کی تھی۔