معروف یوٹیوبر رضا سمو نےنکاح کر لیا، تصاویر وائرل

معروف یوٹیوبر رضا سمو نےنکاح کر لیا، تصاویر وائرل
پاکستان کے معروف یوٹیوبر، کامیڈین و اداکار رضا سمو نےنکاح کر لیا ہے۔ مشہور یوٹیوبر رضا سمو نے اپنے نکاح کی خبر سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کر کے دی۔اس موقع پر انہوں نے اپنی اہلیہ کو ہیرے کی انگوٹھی بھی پہنائی، اس انگوٹھی کو خریدتے وقت اس کا خصوصی وی لاگ بھی بنایا تھا۔ رضا سمو کا اپنے وی لاگ میں شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ پہلے نکاح ہوگا اور بعد ازاں ایک سے ڈیڑھ ماہ میں رخصتی ہو گی۔
View this post on Instagram

A post shared by Raza Samo (@razasamo8)

خیال رہے کہ یوٹیوبر رضا سمو نے شادی کی جو تصویریں شئیر کی ان میں اپنی اہلیہ کا چہرہ نہیں دکھایا لیکن ایک وی لاگ میں ان کا کہنا تھا کہ اُن کی اہلیہ کی نشانی یہ ہے کہ وہ بہت خوبصورت ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔