اوبر کا لاہور کے سوا تمام شہروں میں سروس بند کرنے کا اعلان

اوبر کا لاہور کے سوا تمام شہروں میں سروس بند کرنے کا اعلان
لاہور: معروف آن لائن کیب سروس اوبر نے کراچی سمیت 5 بڑے شہروں میں سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ اوبر کی جانب سے پاکستان میں صارفین کو مطلع کیا گیا ہے کہ کمپنی کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں اپنی خدمات فوری طور پر بند کر رہی ہے۔ تاہم اوبر اپنے سروس لاہور میں جاری رکھے گی۔ کمپنی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے ذیلی کمپنی ’کریم‘ کے ساتھ ان پانچ شہروں کی خدمت جاری رکھیں گے اور لاہور میں اوبر ایپ اپنی سروسز جاری رکھے گی۔ مسافر اور ڈرائیورز پارٹنرز ان پانچ شہروں میں کریم ایپ استعمال کر سکتے ہیں جب کہ اوبر ایپ لاہور میں ان مشکل وقتوں میں کمانے والوں کی مدد کے لیے نئی پروڈکٹ لانچ کے ساتھ دستیاب رہے گی۔ کمپنی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ “ہم کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اوبر ایپ استعمال کرنے والے رائیڈرز اور ڈرائیور پارٹنرز کے ساتھ بات چیت کریں گے کہ وہ اپنے شہر میں کریم ایپ کو کس طرح استعمال کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ 11 اکتوبر 2022 سے کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں اوبرسروسز بند ہو جائیں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔