وزیر اعظم عمران خان نے 10 ڈیم بنانے کا اعلان کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے 10 ڈیم بنانے کا اعلان کر دیا
تربیلا ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے 10 نئے ڈیمز بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ڈیمز بننی شروع ہو گئی ہیں، پہلی مہمند ڈیم 2025 میں تیار ہو جائے گی، اس کے بعد آہستہ آہستہ 2028 میں انشا اللہ بھاشا ڈیم تیار ہو جائے گی، اس طرح ہم آنیوالی نسلوں کے مستقبل کی حفاظت کریں گے۔ تربیلا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان وہ ملک بنے جو گلوبل وارمنگ ، جو بہت بڑا دنیا کا مسئلہ ہے، ابھی ایک چوٹی کے سائنسدان نے رپورٹ دی ہے کہ دنیا کا موسم بہت تیزی سے گرم ہو رہا ہےاور اس گرمی کی وجہ سے دنیا کو بڑے مسائل درپیش آئیں گے، جیسے ابھی سائبیریا میں آگ لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس طرح کی بجلی بنانی چاہئیے جس سے گلوبل وامنگ پر اثر نہ ہو، جو بجلی پانی سے بنتی ہے وہ صاف بجلی ہے، ہماری کوشش ہے کہ 2030 تک پاکستان میں زیادہ تر صاف بجلی بنے، وہ پانی سے بنے یا پھر سولر سے بنے یا پھر ہوا سے بنے گی لیکن ہم کوشش کریں کہ ہم فوسل فیولز جلا کر بجلی نہ بنائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے پہلے ان چیزوں کا نہیں سوچا، بھاشا ڈیم 1984 میں بنانے کا فیصلہ ہوا تھا ، وہ کیوں نہیں بنی ، دور کی سوچ کسی میں نہیں تھا یا شائد بعد میں آ نیوالوں لوگوں نے پانچ پانچ سال الیکشن کا سوچا، آج جو بجلی ہم بنا رہے ہیں وہ دنیا کی مہنگی ترین بجلی ہیں اور بدقسمتی سے ہمارے معاہدے ایسے ہیں کہ ہم وہ بجلی استعمال نہ کریں پھر بھی ہمیں اس کا پیسہ دینا پڑتا ہے، اسی وجہ سے عوام کو مہنگی بجلی ملتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر چین تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے تو اس کی وجہ دور کی پلاننگ ہے اور ہماری الیکشن ٹو الیکشن پلاننگ کی وجہ سے نقصان ہوا۔ ہم نے 10 ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انشا اللہ آنیوالے دس سالوں میں پاکستان میں دس ڈیم بنیں گے،گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ایسے سیلاب آرہے ہیں جو انسانی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی نہیں آئے۔دنیا میں سب سے گرم علامہ پاکستان کا علاقہ جیکب آباد ریکارڈ کیا گیا ہے، ہمارے لئے اس کی بہت اہمیت ہے۔

Watch Live Public News