"سکول ڈیجیٹلائز ہو چکے، بچوں کے پروفائل اور حاضری بھی کی جائے "

کراچی (پبلک نیوز) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو،اسپیشل سیکرٹری آصف میمن، چیف پروگرام مینیجر آر ایس یو حنیف چنا و دیگر افسران شریک ہوئے۔ سندھ میں تعلیمی شعبے میں جاری فارن فنڈڈ پروجیکٹس پر تفصیلی غور و خوض۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ کوشش کی جائے کہ ان پراجیکٹس میں زیادہ تر اسکولز کو اپ گریڈ کیا جائے تاکہ بچوں کا پرائمری کے تعلیم چھوڑنے کے عمل کو روکا جاسکے۔ اساتذہ کی ٹریننگ جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بچوں کا پروفائل اور حاضری کے عمل کو بھی ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے۔ ہم تمام اسکولز کا ڈیٹا ڈیجیٹلائزڈ کرچکے ہیں اب ہمیں مزید چیزیں ڈیجیٹلائزڈ کرنی ہیں تاکہ حقیقی صورتحال ایک کلک پر ہو۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔