سکول ٹیچر کا 8ویں جماعت کی طالبہ پر مبینہ تشدد، بازو توڑ دیا

سکول ٹیچر کا 8ویں جماعت کی طالبہ پر مبینہ تشدد، بازو توڑ دیا
کیپشن: سکول ٹیچر کا 8ویں جماعت کی طالبہ پر مبینہ تشدد، بازو توڑ دیا

ویب ڈیسک: راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کے علاقے چکری میں سکول ٹیچرکا آٹھویں جماعت کی طالبہ پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ٹیچر نے پائپ سے تشدد کر کے بچی کا بازو توڑ دیا۔ طالبہ کی شناخت جویریہ کے نام سے کی گئی ہے۔ جو کہ گورنمٹ ایلیمنٹری اسکول ڈھیری چکری میں زیرتعلیم ہے۔ فوٹیج میں بچی کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ سبق یاد نہ کرنے پر گورنمنٹ سکول ٹیچر نے مبینہ طور پر بچی پر تشدد کیا۔ طالبہ کے اہلخانہ نے ملوث سکول ٹیچر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

Watch Live Public News