لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کی مشہور اداکارہ اشنا شاہ نے لیجنڈری کھلاڑی شاہد آفریدی کے ساتھ اپنے فضائی سفر کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے ان کی خوب تعریف کی ہے۔ خبریں ہیں کہ سابق کپتان شاہد خان آفریدی گذشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی فلائٹ میں موجود تھے کہ ان کی اچانک اداکارہ اشنا شاہ کیساتھ ملاقات ہو گئی۔ ایکٹریس اشنا شاہ اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کیلئے لاہور جا رہی تھیں۔ اداکارہ اشنا شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں فلائٹ میں شاہد آفریدی بھائی کیساتھ تھی۔ اگرچہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے سٹار ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی عاجزی نے مجھے بہت متاثر کیا۔ https://twitter.com/ushnashah/status/1480852534956896256?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1480852534956896256%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F274437- انہوں نے لکھا کہ شاہد آفریدی نے ناصرف میری حوصلہ افزائی کی بلکہ مجھے دعائیں بھی دیں۔ دوران پرواز ان کے پاس جو بھی ملنے کے لئے آیا، وہ ان تمام کے ساتھ انتہائی مہربانی اور شفقت کیساتھ پیش آئے۔ اشنا شاہ نے شاہد آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سٹار کھلاڑی کا بچوں کیساتھ رویہ خاص طور بہت اچھا تھا۔ لالا نے دِل جیت لیا۔