بنوں ( پبلک نیوز) جانی خیل کے علاقہ میں پاک فوج اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا جس میں میں مبینہ دہشت گرد عنایت اللہ ہلاک ہو گیا۔ مبینہ دہشت گرد کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہے۔ مبینہ دہشتگردوں کی جانب سے کارروئیاں، فائرنگ اور دیگر حربے استعمال کیے جاتے رہے جن کا پاک فوج کے جوانوں اور پولیس کے بہادر اہلکاروں نے نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ تمام حربوں کا منہ توڑ جواب بھی دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن خفیہ اداروں کی اطلاع پر کیا گیا۔ مبینہ دہشت گرد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔