مری ( پبلک نیوز) ملکہ کہسار میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے۔ سیاحوں کے لیے غیر متوقع اور غیر معمولی مناظر عید کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسار مری میں بھی مون سون کا آغاز ہو گیا ہے۔ زمین کو چھوتے بادل اور وقفہ وقفہ سے جاری بارشوں نے وادی کے حسن کو چار چاند لگاتے ہوئے اور بھی نکھار دیا ہے۔ پہاڑوں پر ٹہلتی دھند خوبصورت منظر پیش کرنے لگی۔ ٹھنڈی ہوائیں گرمی کے ستائے سیاحوں کے لیے خدا کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہیں جس سے وہ خوب محظوظ ہونے لگے۔