پاکستان سمیت دنیا بھر عید الاضحیٰ کب ہوگی؟عالمی فلکیاتی مرکز کے ماہرین کی پیشگوئی

پاکستان سمیت دنیا بھر عید الاضحیٰ کب ہوگی؟عالمی فلکیاتی مرکز کے ماہرین کی پیشگوئی
عالمی فلکیاتی مرکز کے ماہرین نے پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کی پیش گوئی کی ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی فلکیاتی ادارے نے ذی الحج 1444 ہجری کے چاند سے متعلق تحقیقات کیں جس کے بعد انہوں نے تفصیلی بیان جاری کیا ہے۔جس کے مطابق متعدد عالم اسلام میں عید الاضحیٰ 28 جون کو ہونا ممکن نہیں ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ وہ ممالک جہاں 18 جون بروز اتوار کو 29 ذی القعد ہے، وہاں یکم ذی الحج پیر 19 جون کو ہوگی اور عید الاضحیٰ بدھ 28 جون کو ہوگی۔ ممکن ہے کہ پاکستان میں یکم ذی الحج منگل 20 جون یا بدھ 21 جون کو ہو، اگر ایسا ہوا تو پھر پاکستان میں عید الاضحیٰ جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ تاہم عید کے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 19 جون یعنی 29 ذی القعد کو ہوگا۔ دوسری جانب دیگر اسلامی ممالک اور مشرقی ممالک میں اتوار 18 جون بروز اتوا ر کو چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی لیکن مشکل ہے کہ چاند نظر آئے، اسی لیے ان ملکوں میں عید 29 جون کی ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔