90 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

90 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
کیپشن: More than 90 thousand Pakistani pilgrims have reached Saudi Arabia

ویب ڈیسک: 90 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے، سرکاری حج سکیم کے تحت 60 ہزار پاکستانی مکہ پہنچ چکے ہیں جبکہ نجی سکیم کے ذریعے 31 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں۔ 

اس سال تقریبا 30 لاکھ عازمین حج کا فریضہ ادا کریں گے۔ 

حجاج کرام کے سعودی عرب میں معمولات:

7 ذی الحج کو تمام حاجی احرام باندھ لیتے ہیں۔ سات ذی الحج کی شام کے بعد تمام حاجی منٰی میں پہنچنا شروع ہو جاتے ہیں۔

8 ذی الحج کی ظہر سے لے کر فجر تک 5 نمازیں منٰی میں ادا کرنی ہوتی ہیں۔ اس کے بعد تمام حجاج کرام عرافات کی طرف رواں دواں ہو جاتے ہیں۔ 

اس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ میں رات قیام کرتے ہیں اور نماز فجر ادا کرتے ہیں۔۔ اس کے بعد سعی کی جاتی ہے یعنی صفا و مرویٰ کے سات چکر لگائے جاتے ہیں۔ 

حجاج کرام سعی کے بعد جمرات پہنچتے ہیں جہاں شیفان کو کنکریاں ماری جاتی ہیں۔ اس کے بعد سر کے بال منڈوا کر طواف وداع کرکے حجاج کرام حج مکمل کرلیتے ہیں۔ 

Watch Live Public News