آئندہ مالی سال میں اخراجات کا تخمینہ، پنجاب کے اداروں نے تجاویز ارسال کردیں

آئندہ مالی سال میں اخراجات کا تخمینہ، پنجاب کے اداروں نے تجاویز ارسال کردیں
کیپشن: Estimated expenditure in the next financial year, the institutions of Punjab have sent suggestions

ویب ڈیسک: (دانش منیر) پنجاب آئندہ مالی سال کے اخراجات کے تخمینہ کےلیےصوبہ بھر کے لیے کھیل، بلدیات، جنگلات اور انرجی ڈیپارٹمنٹ نے 42 ارب 61 کروڑ 42 لاکھ روپے بجٹ میں مانگ لیے۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے لیے کھیل، بلدیات، جنگلات اور انرجی ڈیپارٹمنٹ نے 42 ارب 61 کروڑ 42 لاکھ روپے بجٹ میں مانگ لیے۔ 

سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نے 8 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے آئندہ مالی سال میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔

پاپولیشن ویلفیئر نے 4ارب 50 کروڑ، جبکہ سوشل ویلفیئر نے 2 ارب روپے مانگ لیے ہیں۔ 

اسی طرح محکمہ بلدیات نے 3 ارب57 کروڑ18 لاکھ، انرجی ڈیپارٹمنٹ نے 5 ارب روپے کی تجاویز مرتب کرلیں۔

پبلک بلڈنگز نے 7 ارب 54 کروڑ 24 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے رقم مانگ لی۔ 

محکمہ جنگلات کی جانب سے 6 ارب 50 کروڑ، جنگلی حیات نے 3 ارب 50 کروڑ کی تجویز دی ہے۔ ماہی پروری نے 2 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز ارسال کردیں۔