ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لیپ ٹاپ اسکیم پس پشت ڈال دی

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لیپ ٹاپ اسکیم پس پشت ڈال دی
کیپشن: The Higher Education Department has scrapped the laptop scheme

ویب ڈیسک: (دانش منیر) ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آئندہ مالی سال میں 6 ارب 25 کروڑ 52 لاکھ روپے مانگ لیے۔ یونیورسٹیز اور سب کیمپسز کیلئے 2 ارب 97 کروڑ 28 لاکھ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک ارب 42 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جاری ترقیاتی اسکیموں کیلئے 71 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی سٹینڈرڈائزیشن کیلئے 3 کروڑ روپے اور پنجاب کے کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری کیلئے 40 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پنجاب میں لیپ ٹاپس کی فراہمی کیلئے صرف 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ یہ پورا منصوبہ 10 ارب روپے کا ہے۔ 

برکی روڈ پر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے مین کیمپس کی تعمیر کیلئے 15 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ پنجاب میں 4 یونیورسٹیز کے سب  کیمپسز کے قیام اور 4 خودمختار یونیورسٹیز کے قیام کیلئے 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پنجاب میں کالجز کی چار دیواری، سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب کیلئے 15 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

پنجاب میں کامرس کالجز کیلئے 40 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پنجاب کے سرکاری کالجز میں سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی 40 کروڑ اور آئی ٹی لیبز کیلئے بھی 40 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔