بجٹ کےآفٹرشاکس،سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں کو آگ لگ گئی

بجٹ کےآفٹرشاکس،سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں کو آگ لگ گئی
کیپشن: بجٹ کےآفٹرشاکس،سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں کو آگ لگ گئی

ویب ڈیسک:(حیدر منیر )  بجٹ میں بھاری ٹیکسز کے اثرات عام عوام تک پہنچنا شروع  ہوگئےجبکہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو آگ لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا،آم انور رٹول 300 روپے کلو تک فروخت ہونے لگا،آم سندھڑی 200 روپے، دوسھری 220 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ خوبانی 250 روپے، آڑو 300 روپے کلوگرام تک فروخت ہو رہا ہے۔

انگور 400 روپے، فالسہ 350 روپے، آلو بخارا 400 روپے کلوگرام تک فروخت ہو رہا ہےاور سیب 350 روپے کلو،، کیلا 250 روپے فی درجن فروخت ہو رہا ہے۔

صوبائی دارلحکومت لاہور میں سبزیاں بھی سرکاری نرخوں کی بجائے مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔

پیاز درجہ اول 100 کی بجائے 200 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے اور آلو 70 کی بجائے 100 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ٹماٹر کا سرکاری ریٹ 130 روپے ہے، مارکیٹ میں 200 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

ادرک 700 روپے کلوگرام جبکہ تھوم 400 روپے کلوگرام فروخت ہو رہا ہے،میتھی 130, پھول گوبھی 200 روپے،بھنڈی اور شملہ مرچ 100روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے جبکہ سبز مرچ 120 روپے کلو، لیموں 400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور مٹر 300 روپے، کریلا 80 اور کھیرا 100 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے۔

مارکیٹ میں کہیں بھی سبزی اور فروٹ سرکاری نرخوں پر فروخت نہیں ہو رہے۔

Watch Live Public News

پولیٹیکل رپورٹر