اقتصادی سروے 2023-24: گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ میں بڑی کمی ریکارڈ

اقتصادی سروے 2023-24: گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ میں بڑی کمی ریکارڈ
کیپشن: Economic Survey 2023-24: Record major decline in vehicle manufacturing

ویب ڈیسک: اقتصادی سروے 24-2023 کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گاڑیوں کی مینوفیکچرنک میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا مارچ کے دوران ملک میں کار مینوفیکچرنگ میں 36 اعشاریہ 6 فیصد کی کمی ہوئی ہے جبکہ بسوں کی مینوفیکچرنگ میں 51 فیصد کی کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ ٹرکوں کی مینوفیکچرنگ میں 27 فیصد گراوٹ آئی۔

اقتصادی سروے کے مطابق مشینری اور آلات میں سب سے زیادہ 61.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے بعد فارماسیوٹیکل 23.2 فیصد، فرنیچر 23.1 فیصد جبکہ لکڑی کی مصنوعات 12.1 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کیمیکل انڈسٹری 8.0 فیصد، ملبوسات 5.4 فیصد، چمڑے کی مصنوعات 5.3 فیصد، کوک اور پیٹرولیم مصنوعات 4.9 فیصد، ربڑ کی مصنوعات 3.6 فیصد اور خوراک کے شعبے میں 1.7 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔

کان کنی اور کھدائی کے شعبے میں مالی سال 2024 کے دوران 4.9 فیصد کی نمو ریکارڈ ہوئی جو گذشتہ سال 3.3 فیصد تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا مارچ کے دوران بڑی صنعتوں میں 0.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ گزشتہ سال یہ کمی 7.0 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔