صوبائی کابینہ نے پنجاب کے سب سے بڑے ٹیکس فری سرپلس بجٹ کی منظوری دیدی

صوبائی کابینہ نے پنجاب کے سب سے بڑے ٹیکس فری سرپلس بجٹ کی منظوری دیدی
کیپشن: The provincial cabinet approved Punjab's largest tax-free surplus budget

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا9واں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس فری سرپلس بجٹ کی منظوری دیدی گئی۔ نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں نہ ہی موجودہ ٹیکسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ٹیکس بڑھائے بغیر مالیاتی ذرائع سے ریونیو میں 53 فیصد کااضافہ کیا گیا ہے۔ 

صوبائی کابینہ نے 5446ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی

صوبائی کابینہ نے 5446ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ 842 ارب روپے ڈویلپمنٹ اخراجات، 630ارب کے سرپلس بجٹ کی منظوری دیدی گئی۔  سالانہ ڈویلپمنٹ پلان میں 77 نئے میگا پراجیکٹ شامل ہوں گے۔

پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پیکیج کی بھی منظوری 

صوبائی کابینہ نے 842ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی۔ سابقہ ریونیو ہدف 625ارب روپے جبکہ موجودہ ریونیو ہدف 960 ارب روپے مقرر کیا گیا۔ 960 ارب ریونیو صوبہ اپنے ذرائع سے اکٹھا کرے گا۔  

تنخواہوں میں اضافہ

کم ازکم اجرت 32ہزار سے بڑھا کر 37ہزار روپے کر نے کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

مینارٹی ڈویلپمنٹ فنڈ میں پہلی مرتبہ ایک ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔ 

گندم کا قرض 375ارب روپے کی ادائیگی کی منظوری، سود کی مد میں 54ارب سے زائد بچت ہوگی۔ 

لیپ ٹاپ سکیم کے لئے 6ارب روپے اور پی کے ایل آئی انڈومنٹ فنڈ کے لئے 5ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

سوشل پروٹیکشن کیلئے 130 ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں۔ جس کے بعد 110ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ 

بجٹ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب نے ایف بی آر ٹارگٹ سے 36 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔ 

 2023-24 بجٹ کی سپلیمنٹری گرانٹ کیلئے 268 ارب روپے منظور کیے گئے۔ مالی سال-24 2023کے سپلیمنٹری بجٹ سٹیٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔ 

زرعی آلات کیلئے 26 ارب، کسان کارڈ 10 ارب، سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام 30 ارب، سی ایم ڈسٹرکٹ ایس جی ڈی پروگرام کیلئے 80 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ 

لاہور ڈویلپمنٹ کیلئے 35 ارب، مری کے لئے 5ارب، لائیو سٹاک کارڈ کیلئے 2 ارب، ہمت اور نگہبان کارڈ کیلئے 2ارب، ری سٹرکچرنگ ایجوکیشن کیلئے 26ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی فنانشل پاکٹ کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ عوام  پر بوجھ نہیں ڈالیں گے- بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے، اپنے ذرائع سے ریونیو بڑھا رہے ہیں-  میری کابینہ اور ٹیم دن رات کام کررہی ہے-  اپنے وعدوں اورترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے دن رات ایک کریں گے- 

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کارکردگی پر ہی ڈی سی کی تعیناتی ہوگی، مسلسل مانیٹرنگ کررہے ہیں- پنجاب میں فراہمی او رنکاسی آب کے لئے ایک ہی ڈیپارٹمنٹ قائم کیاجائے گا- 

کابینہ نے 3 ماہ میں ریکارڈ مہنگائی کم ہونے پر وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب کو سیف سٹی بنایاجائے گا، تمام شہر کیمروں سے کور ہوں گے- گندم خریداری سے بچائے پیسے کاشتکار پر خرچ کریں گے- جنوبی پنجاب کے فارمر کو خصوصی طورپر مویشی دئیے جائیں گے- رورل ہیلتھ پر کبھی توجہ نہیں دی گئی، پہلی مرتبہ تمام مراکز صحت ریویمپ ہورہے ہیں- فیلڈ ہسپتالوں، گھروں میں ادویات کی فراہمی اور ہسپتالوں میں مفت ادویات سے عوام خوش ہیں- 

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 5مرلے تک لوگوں کو گھر بنانے کے لئے فنڈنگ دیں گے- نواز شریف صاحب ہماری محنت کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ نواز شریف صاحب کہتے ہیں اللہ تعالیٰ نے ہمارا ہاتھ پکڑ لیا ہے۔