100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے مفت سولر سسٹم

100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے مفت سولر سسٹم
کیپشن: Free solar system for customers using 100 units

ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال کیلئے پنجاب کا صوبائی بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔ جس میں صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پیش کررہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 100 یونٹ ماہانہ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

نو ارب پچاس کروڑ کی لاگت سے چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت مہنگی بجلی اور بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ 

اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سولر سسٹم مفت فراہم کر رہے ہیں۔ سولر سسٹم لگانے کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

اسی طرح کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ کسانوں کو 75 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ نو ارب کی لاگت سے زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سات ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔