اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن میں 2 ریکارڈ، پہلے98 اور اب99ہزار انڈیکس بھی عبور

اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن میں 2 ریکارڈ، پہلے98 اور اب99ہزار انڈیکس بھی عبور
کیپشن: اسٹاک مارکیٹ 98 ہزار کا تاریخی سنگ میل بھی عبور کرگئی

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کی لہر جاری ہے، پہلی بار 100 انڈیکس 98 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا۔یہ سلسلہ یہاں ہی نہیں رکا اور تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہی روز میں دو ریکارڈ قائم ہوگئے۔ جب انڈیکس نے 99 ہزار کی سطح کو بھی عبور کرلیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، جہاں 100 انڈیکس نے آج نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 685 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے باعث 100 انڈیکس 98 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرکے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تاہم یہ بلند ترین سطح کچھ ہی دیر میں 99 ہزار پوائنٹس تک پہنچ گئی۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 97 ہزار کی ریکارڈ حد عبور کرگیا تھا اور کاروبارکے اختتام پر 1781 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 328 پربند ہوا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کار جحان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مسلسل تیزی اور بازار حصص میں مسلسل قائم ہونے والے ریکارڈز سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہیں۔ گزشتہ ہفتوں میں پی ایس ایکس میں بلندی کے کئی ریکارڈز قائم ہو چکے ہیں۔ 

Watch Live Public News