اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ترقی یافتہ ممالک بھی پیچھے، انڈیکس 97 ہزار کراس 

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ترقی یافتہ ممالک بھی پیچھے، انڈیکس 97 ہزار کراس 
کیپشن: اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ترقی یافتہ ممالک بھی پیچھے، انڈیکس 97 ہزار کراس 

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑدیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس نے 97 ہزار کی سطح عبور کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ 100 انڈیکس 97 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔ اس وقت 100 انڈیکس 1500 پوائنٹس اضافے سے 97090 پر ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے امریکا سمیت دنیا کے متعدد ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دنیا کےدیگر ممالک کی اسٹاک ایکسچینجز کے مقابلے میں پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا۔

فہرست میں پہلا نمبر ارجنٹینا کا ہے۔ امریکی ایس اینڈ پی فائیو ہنڈریڈ تیسرے، نیسدک ہنڈرڈ انڈیکس چوتھے نمبر پر ہیں۔ 

ٹاپ ٹین میں سنگاپور پانچویں، تائیوان چھٹے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ ٹین میں متحدہ عرب امارات، ملائیشیا اور کینیڈا شامل ہیں۔ دنیا کے بہترین اسٹاک ایکسچنج میں بھارت کا گیارہواں نمبر ہے۔

Watch Live Public News