اسلام آباد(پبلک نیوز) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ فواد چودھری کے مشکور ہیں جنہوں نے نئی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا اور بعد میں ہمیں بتایا، ہم نے وہ کیمرہ بھی برآمد کر لیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کے ادروں کے زریعے سینیٹ الیکشن کی چوری کرنے کی کوشش جاری ہے، سب حقائق پاکستانی عوام کے سامنے ہیں، آج پاکستان کے عوام ان سوالوں کے جواب مانگ رہے ہیں، کل ہم نے ثبوت دیا کہ کس طرح ہمارے سینیٹرز کو مجبور کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سینیٹر کو کہا گیا سنجرانی کو ووٹ دو، پاکستان میں سینیٹ الیکشن ہے، جو پارلیمنٹ میں ہوا، سب نے دیکھا، پولنگ بوتھ سے 6 کیمرے برآمد ہوئے، فواد چودھری کے مشکور ہیں جنہوں نے نئی ٹیکنالوجی کا بتایا، صادق سنجرانی صبح ساڑھے 5 بجے سینیٹ بلڈنگ سے تشریف لے کر گئے، سینیٹ الیکشن چوری کرنے کی کوشش جاری ہے۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا آج واضح ثبوت سامنے آ گئے، بدنصیبی ہے جمہوریت تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں، ہم نے ہمیشہ ووٹ کوعزت دوکی بات کی، 2018 کے الیکشن میں کیا ہوا سب نے دیکھا، اکثریت آج بھی اپوزیشن کے پاس ہے، احمدفراز کا بیٹا،علامہ اقبال کا پوتا کیمروں کا دفاع کر رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج عوام سوال کر رہے ہیں کہ سینیٹ چیئرمین کے الیکشن میں کیمرے کس نے لگائے؟ اس عمارت کی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی فوٹیجز سامنے لائی جائیں، کس وقت صادق سنجرانی اس بلڈنگ سے گئے، آج ملک کا وزیراعظم، سابق چیئرمین سینیٹ، سیکورٹی عملہ آئین کو توڑنے ملوث ہیں کیونکہ الیکشن خفیہ ہوتا ہے جو آئین میں درج ہے۔