حکومت کا 18آئی پی پیز کےساتھ ٹیک اینڈ پے معاہدےکاامکان

حکومت کا 18آئی پی پیز کےساتھ ٹیک اینڈ پے معاہدےکاامکان
کیپشن: حکومت کا 18آئی پی پیز کےساتھ ٹیک اینڈ پے معاہدےکاامکان

ویب ڈیسک: آئی پی پیز کے ساتھ ٹیک اینڈ پے معاہدوں کا معاملہ،حکومت کا دو ہفتوں میں 18 آئی پی پیز کے ساتھ ٹیک اینڈ پے کی بنیاد پر معاہدے ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 1994 اور 2002 کی پاور پالیسی کے تحت 4 ہزار 267 میگاواٹ صلاحیت کے 18 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی معاہدے کیے جائیں گے،ٹیک اینڈ پے معاہدے کے تحت اب ان آئی پی پیز کو بجلی ترسیل کے مطابق ہی ادائیگیاں کی جائیں گی،اس وقت آئی پی پیز کے ساتھ ٹیک آر پے کی بنیاد پر کام کر رہی ہیں۔

ذرائع  کا کہناہےکہ 18 آئی پی پیز کو ٹیک اینڈ پے موڈ میں تبدیل کرنے کے امکانات بہت روشن ہیں، نئے معاہدوں پر دستخط کرنے میں 2 ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے،نئے معاہدے سے  حکومت کو سالانہ 70 سے 100 ارب روپے کی بچت میں مدد ملے گی۔

Watch Live Public News