(ویب ڈیسک ) بھارت کی ریاست راجستھان میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران کانگریس باغی رہنما نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے منہ پر تھپڑ دے مارا۔
کانگریس کے باغی نریش مینا، جو آزاد امیدوار کے طور پر اسمبلی ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، نے بدھ کو دیولی سب ڈویژن کے ایک پولنگ اسٹیشن پر مالپورہ کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ امیت چودھری کو طور پر تھپڑ مارا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں نریش مینا کو دکھایا گیا ہے، جو دیولی-انیارہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں ، باہر کھڑے پولس کی مزاحمت کے باوجود سمروتا گاؤں کے پولنگ بوتھ میں زبردستی داخل ہو رہے ہیں ۔ جب وہ چند منٹ بعد باہر آتا ہے تو وہ مبینہ طور پر ایس ڈی ایم کی طرف جاتا ہے اور اسے تھپڑ مارتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے تھپڑ مارنے کے بعد کچھ پولیس اہلکار مینا کو ہاتھ سے پکڑ کر جائے وقوعہ سے پیچھے دھکیل رہے ہیں ۔
اس واقعے کے بعد مینا اور ان کے حامی موقع پر ہی دھرنے پر بیٹھ گئے۔