ویڈیو: الیکشن کمیشن سربراہ پر دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے سیاہی پھینک دی

ویڈیو: الیکشن کمیشن سربراہ پر دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے سیاہی پھینک دی
کیپشن: ویڈیو: الیکشن کمیشن سربراہ پر دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے سیاہی پھینک دی

ویب ڈیسک: جارجیا میں اپوزیشن جماعت کے اہلکار نے سینٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ پر دھاندلی کا الزام لگا کر سیاہی پھینک دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق   الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے ایک اجلاس میں شریک تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعت کے اہلکار نے بھرے مجمع میں الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔

اس حوالے سے ویڈیو بھی خبروں اور سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں اپوزیشن اہلکار کو سیاہی پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سیاہی پھینکنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو  اپوزیشن جماعت کے اہلکار کے پیچھے بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News