ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف میں تھائیروائڈ کینسر کی تشخیص کی خبروں نے زور پکڑ لیا، مریم نواز چند روز قبل گلے کے علاج کیلئے جنیوا گئی تھیں جہاں سینیئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
مریم نواز کے جنیوا جانے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں اور معروف صحافی منصور علی خان نے خبر دی کہ مریم نواز کی صحت کے حوالے سے کچھ تفصیلات ملی ہیں، ان کی بیماری کو لے کر بہت سی چہ مگوئیاں ہورہی تھیں، بلکہ ایک صحافی نے خبر دی کہ مریم نواز کا کینسر کا مرض لاحق ہوگیا ہے۔
منصور علی خان نے کہا مریم نواز کے قریبی ذرائع نے یہ خبر دی ہے کہ ’ 2 سال قبل جنیوا میں ہی اُن کے تھائیروائڈ کا ایشو تھا، اُس وقت توقع تھی کہ یہ مرض کینسر نہ ہو لیکن وہ کینسر نہیں تھا۔
اپنے ویلاگ میں اہم خبر دیتے ہوئے منصور علی خان نے کہا انہوں نے جب اپنے سورسز سے تصدیق کی کہ کیا کوئی ایسی خبر ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بالکل بھی ایسا نہیں ہے، مریم نواز کے ٹیسٹ ہوچکے ہیں جن کی رپورٹ 3 دن کے بعد آئے گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کا موقف ہے کہ مریم نواز کی طبیعت کے حوالے سے زیرِ گردش افواہیں بے بنیاد ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ مریم نواز گلے کے علاج کیلئے جنیوا گئی ہیں بلکہ اس سے قبل مریم نواز پی ڈی ایم دور حکومت میں بھی گلے کے علاج کے لیے جنیوا گئی تھیں، جہاں ان کے گلے کی سرجری بھی ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق جنیوا جانے سے قبل مریم نواز پاکستان میں شریف میڈیکل اسپتال گئی تھیں اور پھر جنیوا کے لیے روانہ ہوئیں۔