پاکستان میں کم از کم ماہانہ تنخواہ ایک ہزار ڈالر ، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

salary in dollars
کیپشن: salary in dollars
سورس: google

ویب ڈیسک :(سلیمان اعوان )لاہور ہائی کورٹ میں شہری نے پاکستان میں کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالرز کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔

رپورٹ  کے مطابق درخواست میں وزیر اعظم شہباز شریف اور تمام وزرائے اعلیٰ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان میں کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے، پاکستان میں 32 لاکھ سرکاری اور تقریباً 8 کروڑ نجی ملازمین ہیں، تنخواہوں میں اضافے سے شہریوں کی قوت خرید بڑھے گی۔

درخواست فہمید نواز ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔ 

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ یہ تصدیق شدہ بات ہے کہ پاکستان میں ہر جگہ غربت ہے ،پاکستان برطانوی کالونی رہا اور جسٹس سسٹم میں تمام برطانوی قوانین اپنائے ہوئے ہیں ۔ عدالت برطانیہ کے 1950 لیبر قوانین کی پاکستان میں نفاذ کیلئے مداخلت کرنی چاہیے ۔پاکستان میں 32 لاکھ سرکاری اور تقریباً سات آٹھ کروڑ پرائیویٹ ملازمین ہیں ۔

تنخواہوں میں اضافے سے شہریوں کی قوت خرید بڑھے گی قوت خرید میں اضافے سے عالمی سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی اور ملکی  اکانومی ایک ہزار سے بارہ سو ارب ڈالر کی ہو جائے  گی۔

Watch Live Public News

سینئر کورٹ رپورٹر