بوڑھے سے زبردستی شادی کی کوشش پر 21 سالہ لڑکی کی خودکشی

بوڑھے سے زبردستی شادی کی کوشش پر 21 سالہ لڑکی کی خودکشی

متحدہ عرب امارات: بوڑھے آدمی سے شادی سے بچنے کے لئے 21 سالہ دوشیزہ نے نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

مبینہ طور پر یہ خاتون  70 سالہ بوڑھے سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ایشین لڑکی نے شارجہ میں واقع اپنے گھر کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ مبینہ طور پر 21 سالہ لڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ تب کیا جب اسے معلوم ہوا کہ اس گھر والے اس کی مرضی کےخلاف 70 سالہ شخص سے اس کی شادی کرانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے لڑکی کو اس کے آبائی ملک بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ کے درمیان اس معاملے کو لیکر شدید تناؤ موجود تھا، لڑکی اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتی تھی۔

جمعرات کی صبح پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لڑکی کو مردہ حالت میں پایا۔ اونچائی سے گرنے کی وجہ سے لڑکی کے دماغ میں شدید چوٹیں آئیں تھیں۔ خودکشی سے قبل لڑکی نے اپنی بہن کو کئی ایک وائس میسجز بھیجے تھے۔

مذکورہ لڑکی کے لواحقین کو مزید تفتیش کے لئے تحویل میں رکھا گیا ہے، اور پولیس نے اس معاملے کی مزید تفتیش کے لئے کیس سرکاری استغاثہ کے پاس بھیج دیا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔