وفاقی حکومت کا عید پر 5 چھٹیوں کا اعلان

وفاقی حکومت کا عید پر 5 چھٹیوں کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے عید پر 5 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 5 چھٹیوں کی منظوری دیدی ہے۔ عیدالفطر کی چھٹیوں کی منظوری کابینہ ڈویژن کی سفارش پر دی گئی ہے۔ اس سے متعلق وزارت داخلہ کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات 21 اپریل بروز جمعہ سے 25 اپریل بروز منگل تک ہوں گی، چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ جاری کرے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔