ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین کی روپوشی کے بعد اچانک منظر عام پر آنے کا معاملہ ،پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا علی امین گنڈا پور کے خطاب کے فوری بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق سیاسی کمیٹی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی, سیاسی کمیٹی احتجاج کو جاری رکھنے یا ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان پر بھی مشاورت کرے گی۔
سیاسی کمیٹی علی امین کی روپوشی پر آئندہ کا لائحہ عمل بھی ترتیب دے گی،سیاسی کمیٹی کا اجلاس آن لائن ہو گا ملک بھر سے پی ٹی آئی رہنماء شرکت کرے گے۔
قبل ازیں خیبر پختونخوا کے وزیرا علیٰ علی امین گنڈاپور 24 گھنٹے سے زائد منظر عام سے غائب رہنے کے بعد اچانک صوبائی اسمبلی میں پہنچے، وزیر اعلیٰ کی آمد پر ایوان میں نعرے بازی کی گئی اور علی امین گنڈاپور اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔
اسمبلی سے خطاب میں علی امین کا کہنا تھاکہ پورے پاکستان کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑےہیں، پہلے ہم سے پارٹی نشان چھینا گیا۔