کراچی ایئرپورٹ کے قریب زور دار دھماکہ، 1 شخص جاں بحق ، 6 زخمی

کراچی ایئرپورٹ کے قریب زور دار دھماکہ، 1 شخص جاں بحق ، 6 زخمی

ویب ڈیسک:شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے،  دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں روانہ کردی گئیں علاقے میں دھوئیں کے بادل بھی نظر آئے۔

ابتدائی اطلاعات کےمطابق دھماکہ آئل ٹینکر میں ہوا جس کے باعث ہرطرف دھوئیں کے بادل چھا گئے، دھماکے کی آواز جمشید روڈ، کریم آباد، ڈیفنس اور اطراف کے علاقوں میں بھی سنی گئی، دھماکے کے باعث شہری خوف زدہ ہوگئے جبکہ چیخ وپکار بھی شروع کردیا،سٹار گیٹ کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہناتھا کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زحمی ہونے کی اطلاع ہے ، فائر بریگیڈ  کے باؤزر اور اور ٹینڈر بھی روانہ کردیے گئے ہیں،سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم بمعہ ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سگنل کے قریب زودار دھماکا ہوا ہے، ابتدائی طور پر لگتا ہے دھماکا آئل ٹینکر میں ہوا، ایئرپورٹ کے قریب تین چار گاڑیوں میں آگ لگی ہوئی ہے، ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ رہے ہیں، پولیس اور رینجرز اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ کے سگنل کے قریب دھماکہ ہوا،دھماکا کراچی ائیرپورٹ کی حدود میں نہیں ہوا، ائیرپورٹ کی تمام تنصیبات محفوظ ہیں،عینی شاہدین نے بتایا کہ کچھ گاڑیوں میں آگ لگ گئی ہے۔ 

Watch Live Public News