ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی خصوصی گفتگو، کہا کہ علی امین گنڈاپور ایک غیر ذمہ دارشخص ہے، علی امین گنڈاپور حواریوں کو اسلام آباد لا کر خود بھاگ گئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور حواریوں کو اسلام آباد لا کر خود بھاگ گئے،بنیادی سوال ہے کہ علی امین گنڈاپور پچھلے چوبیس گھنٹے کہاں تھے؟
وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ پورے ملک میں مہم شروع کی گئی کہ علی امین گنڈاپور کو اغواء کرلیا گیا،بتانا ہوگا کہ علی امین گنڈاپور نے یہ ڈرامہ کیوں رچایا؟جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے، ان کا جھوٹ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ ان کا منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے،یہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے،یہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے تھے،جب ان کے تمام منصوبے ناکام ہو گئے تو یہ اپنے لوگوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔
عطاء اللہ تارڑ کا کہناتھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ان کے خلاف تمام ثبوت ریکارڈ پر موجود ہیں،عمر ایوب، شاندانہ گلزار اور بیرسٹر سیف اور دیگر کے بیانات کی قلعی کھل گئی ہے، تحریک انتشار کا مکروہ چہرہ پوری قوم نے دیکھ لیا ہے۔
تبدیلی کا جذبہ، تبدیلی کا جنون،ہمارا موقف درست ثابت ہوا، ان کا منصوبہ ناکام ہوا، پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، انشاء اللہ ان کا منصوبہ ناکام ہوگا۔