ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو تھری ایم پی او کے تحت نظربند کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ہفتہ کے روز پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں واقع انکی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا اور بعد ازاں انہیں نظربندی کے احکامات جاری ہونے پر سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کے وکیل مہر فدا حسین نے زرتاج گل کی نظربندی کی تصدیق کردی ہے،مہر فدا حسین نے کہا کہ نظربندی کے احکامات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیر کو اس سلسلہ میں ملتان ہائی کورٹ میں باقاعدہ ایک پٹیشن دائر کریں گے۔