طالبان کی پیشقدمی جاری، قندھار اور لوگر پر بھی قبضہ کر لیا

طالبان کی پیشقدمی جاری، قندھار اور لوگر پر بھی قبضہ کر لیا
کابل (پبلک نیوز) طالبان کی پیشقدمی جاری ہے. غزنی کے بعد بھی ہرات پر بھی طالبان کا قبضہ، قندھار میں بھی شدید لڑائی جاری، طالبان کا شہر پر قبضے کا دعوی. قندھا ر کے بعد لوگر پر بھی طالبان کا قبضہ ہو چکا ہے، واضح رہے کہ لوگر افغان دارالحکومت سے صرف 90 کلومیٹر دور ہے. ایک ہفتے کے دوران طالبان افغانستان کے 34 میں سے 12 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر چکے ہیں.ذرائع نے بتایا کہ تمام سرکاری افسران بشمول گورنر، پولیس چیف ، این ڈی ایس آفس کے سربراہ , سابق مجاہدین لیڈر محمد اسماعیل خان، نائب وزیر داخلہ برائے سیکورٹی اور 207 ظفر کور کمانڈر نے ہرات پر طالبان کا قبضہ ہونے کے بعد ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ ادھر امریکہ اور برطانیہ اپنے شہری نکالنے کے لیے فوجی بھیجیں گے جبکہ انہوں نے سفارتخانے بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے. امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کیا او ر افغان صدر کو حمایت کی یقین دہانی کرائی، پینٹاگون کی جانب سے سفارتی عملے کو نکالنے کے لئے 48 گھنٹوں میں 3 ہزار اضافی فوجی افغانستان بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے، برطانیہ بھی اپنے عملے کو نکالنے کے لئے 600 فوجی کابل روانہ کرے گا. امریکہ اور جرمنی نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کا حکم دے دیا.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔