لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ بندہ تابعدار کے ساتھ بیٹھ کر قانون سازی نہیں ہوسکتی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جہاں جہاں عوام کی طاقت ہوگی وہاں (ن) لیگ کو شکست دینا ناممکن ہے، پارٹی کو توڑنے کی تاریخی کوشش ہوئی لیکن (ن) لیگ نہیں ٹوٹی۔
انہوں نے کہا کہ نالائق اور نا اہل کو بچانے کے لیے انصاف کے نظام کو جھونکا جارہا ہے جب کہ ویڈیو بنانے، پیسے دینے اور لینے والے یہ خود ہیں، ایک نالائق کو بچانے کے لیے سارے حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی اصلیت عوام کے سامنے کھل کر سامنے آگئی ہے، انصاف کے دہرے نظام کیخلاف ہم آواز اٹھا رہے ہیں، پی ڈی ایم بالکل خفیہ رائے شماری کو سپورٹ نہیں کرتی، الیکشن اصلاحات ضرور کریں گے کیونکہ پی ڈی ایم بھی یہ ہی چاہتی ہے مگر قانون سازی بندہ تابعدار کے ساتھ بیٹھ کر نہیں ہوسکتی