ہم ٹیکس سسٹم کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: وزیر خزانہ

ہم ٹیکس سسٹم کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: وزیر خزانہ
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ شور مچ رہا ہے کہ آئی ایم ایف نے ہمیں برباد کر دیا۔ اپوزیشن سے پوچھنا چاہتا ہوں پہلی 2 حکومتیں آئی ایم ایف کے پاس گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کہتے ہیں لوگ گاڑیوں سے موٹر سائیکل پر آ گئے ہیں۔ گاڑیوں کی ریکارڈ سیل ہوئی ہے، حقائق دیکھ لیا کریں۔ ہم نے 32 ارب دینے تھے، وزیراعظم دوستوں کے پاس گئے لیکن اتنی رقم نہیں تھی۔ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کورونا اس صدی کا سب سے بڑا بحران تھا۔ دنیا مانتی ہے پاکستان نے کورونا سے بہترین طریقے سے نمٹا۔ ملک ترقی کر رہا ہے۔ مہنگائی پوری دنیا میں ہے۔ ہم اپنے ٹیکس سسٹم کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگوں کا بھی خیال رکھیں گے۔ ہم جو کہہ رہے ہیں اس پر کھڑے ہیں، معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔