پاکستان کی جانب سےاقوام متحدہ میں بھارت کی مخالفت، اقوام متحدہ میں مستقل ممبرکیلئےپاکستان کےمؤقف کوتسلیم کرلیاگیا. پاکستان کے مذاکرات جاری رکھنےکےمؤقف کوتسلیم کرلیاگیا، یہ موقف بھی مانا گیا کہ مستقل ممبرکیلئےمدت مقررہو جبکہ انتخاب 2سال یا5سال بعدہو. پاکستان کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ بھارت نےہمیشہ سیکیورٹی کونسل قرار دوں کی خلاف ورزی کی ہے، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یو این چارٹرمیں بھارت کےپاس دوتہائی اکثریت نہیں ہے، بھارتی گروپ کواقوام متحدہ میں امریکاکی حمایت حاصل نہیں رہی، بھارت سیکولر، کامیاب معیشت کےدعوےکےباوجود یواین معیارپرپورانہیں اترتا. سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کومستقل رکن بننےکےلئے129ارکان کی حمایت درکارہے ، بھارت کو نصف ارکان کی حمایت بھی حاصل نہیں، پاکستان کےمؤقف کوعرب لیگ،افریقی یونین کی حمایت بھی حاصل ہوئی.