(ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان : ویسٹ انڈیز کے گوڈاکیش موتی آئی سی سی پلیئر آف دا منتھ قرار دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کے گوڈاکیش موتی آئی سی سی پلیئر آف دا منتھ قرار دیے گئے ہیں ۔
گوڈاکیش موتی کو مئی کے مہینے میں بہترین پرفارمنس پر پلیئر آف دا منتھ قرار دیا گیا۔ گوڈاکیش موتی نے گزشتہ ماہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف بہترین پرفارمنس دی تھی۔
خیال رہے کہ گوڈاکیش موتی کے ساتھ شاہین آفریدی اور آئرلینڈ کے لورکن ٹکر کی نامزگی ہوئی تھی۔