ہونڈا پرائیڈر کی نئی قمت اور اقساط پرحاصل کرنے کا طریقہ کار

 ہونڈا پرائیڈر کی نئی قمت اور اقساط پرحاصل کرنے کا طریقہ کار
کیپشن: Honda Pridor
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پاکستان میں ہونڈا پرائیڈر  بائیکس سب سے زیادہ فروخت ہونے والے یونٹس میں شامل ہیں کیونکہ لوگوں کی اکثریت  میں یہ کافی مقبول ہے، کمپنی کی جانب سے پرائیڈر  بائیکس کی نئی قیمت کا اقساط پر حاصل کرنے کا نیا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی کمپنی اپنی پروڈکٹ لائن اپ میں جدت طرازی اور ہونڈا پرائیڈر جیسی اعلیٰ درجے کی بائیک کے لیے مشہور ہے، پاکستان میں ہونڈا کمپنی کی بائیکس نوجوانوں میں کافی حد تک مقبول ہیں کیونکہ اس کی پائیداری کی گارنٹی بھی کمپنی کی جانب سے دی جاتی ہے اور پیٹرول کی اوسط بھی بہتر خیال کی جاتی ہے۔

 CD-70 اور CG-125 سب سے زیادہ فروخت ہونے والے یونٹس میں شامل ہیں، ہونڈا پرائیڈر ایک خاص بائیک ہے اور پائیداری کے لحاظ سے سرفہرست برانڈ کے طور پر جانی جاتی ہے،  پرائیڈر  میں پیٹرول کی کارکردگی اور سستی قیمت کی وجہ سے شاید یہ زیادہ مشہور ہے۔

مزید برآں اس کے اسپیئر پارٹس وسیع پیمانے پر دستیاب اور آسانی سے قابل ملے جاتے ہیں، اس لئے Pridor نے Honda 100 کی جگہ لے لی۔

 Honda Pridor میں فور اسٹروک اوور ہیڈ کیمشافٹ انجن اور بہترین سسپنشن شامل ہے۔ اس کی چمکدار  ہیڈلائٹ، حیرت انگیز روشن اشارے، اورپرکشش سائلنسر اس کی اسٹائلش کی کشش میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔اس کی قیمت کی بات کی جائے تو تقریباً 2 لاکھ 8 ہزار 9 سو ہے۔ جبکہ نجی بینک کے ساتھ انسٹالمنٹ کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔


 
 

Watch Live Public News