ڈریپ کی نیشنل ٹاسک فورس کا جعلی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن

ڈریپ کی نیشنل ٹاسک فورس کا جعلی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن
اسلام آباد: وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ڈریپ کی نیشنل ٹاسک فورس کو جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاون کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں نیشنل ٹاسک فورس کے تحت پشاور ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عباس خان اور ضلعی انتظامیہ کی زیر قیادت کارخانو بازار پشاور میں بڑی کاروائی کی، کاروائی میں ساڑھے تین کروڑ مالیت کی غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کی گئی۔غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث 25 سٹورز کو تالے لگا لر سربمہر کر دیا گیا ۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈریپ ایکٹ کے تحت قانون کاروائی کی جائے گی، ڈریپ کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیموں نے اسلام آباد، راولپنڈی اورلاہور میں مختلف میڈیکل سٹور اور فارمیسیز پر چھاپے مارے۔ اسلام آباد میں ڈریپ کی ٹیم دیگر آفیسرز نے لہتراڑ روڈ پر موجود میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز پر کاروائیوں میں حصّہ لیا، مزید برآں ادویات کےُنمونے حاصل کرنے کے علاوہ سٹا ک کو سر بمہر کر دیا گیا۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ لا ہور کے فیڈرل ڈرگ انسپکٹر نے ایک امپورٹ ایسٹیبلشمنٹ پر چھاپا مارا ، زندگی بچانے والی دوا human albumin 20% کی مجوزہ قیمت سے زائد قیمت پر فروخت پر ڈرگ ایکٹ کے تحت کاروائی کی۔ وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری اور کوالٹی کی ادویات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں، ملک بھر جعلی ان رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام کیلئے نیشنل ٹاسک فورس ملک بھر میں چھاپے مارے گی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اپنی زمہ داریوں کو نبھانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، ڈریپ میرٹ شفافیت پر یقین رکھتے ہوے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے، ڈریپ کی کارکردگی کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔