خواتین، مرد ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کردیا گیا

خواتین، مرد ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کردیا گیا

ویب ڈیسک: چین نے 1950 کی دہائی کے بعد پہلی مرتبہ ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کردیا، چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کی تجویز منظور کرلی ہے جس کے تحت بیلو کالر جاب کرنے والی خواتین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سے بڑھا کر 55 سال جبکہ وائٹ کالر جاب کرنے والی خواتین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سے بڑھا کر 58 سال کردی جائے گی۔

تجویز کے مطابق مردوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63 برس کردی جائے گی, ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے شروع ہوگا اور آئندہ 15 برسوں میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں مطلوبہ اضافے کے ہدف تک پہنچا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کا فیصلہ عمر رسیدہ افراد کی بڑھتی تعداد اور پینشن کے بڑھتے بوجھ کے باعث کیا گیا ہے، چین میں ریٹائرمنٹ کی موجودہ عمر دنیا میں سب سے کم ہے۔ 

سال 2030 سے ملازمین کو پینشن کے حصول کے لیے سوشل سکیورٹی کے نظام میں پیسے دینے ہوں گے جبکہ 2039 کے بعد سے ملازمین کو پینشن کا اہل ہونے کے لیے 20 سال تک سوشل سکیورٹی نظام میں رقم جمع کروانی ہوگی۔

Watch Live Public News